کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور سے علیحدگی ہو گئی ہے ،طوبیٰ انورنے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی اپنے پیغام کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میں خلع حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیدہ طوبیٰ انور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور ٹی میزبان ومذہبی اسکالر عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں جنہوں نے علیحدگی کی وجہ ظاہرکیے بغیریہ خبراپنے فالوورزتک پہنچائی۔
طوبیٰ نےانسٹاگرام اورٹوئٹرپرجاری بیان میں نے لکھا،’’ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اورقریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرناپڑا‘‘۔
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) February 9, 2022
طوبیٰ کا کہناتھا کہ ’’میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اوراس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں ‘‘۔ انہوں نے اپنے مداحوں، فالوورزاور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔