اسلام آبادؒ ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، مزید 47 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار648 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار 914 نئے کیسز سامنے آگئے، ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 74 ہزار 75 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے ایک ہزار 716 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں پانچ لاکھ 54 ہزار 990 ، پنجاب میں چار لاکھ 92 ہزار 489 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ چھ ہزار 879 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400، بلوچستان میں 34 ہزار 957 ، آزاد جموں و کشمیر میں 41 ہزار 342 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 18 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔