کراچی:عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انورنے ابھی شادی ٹوٹنے کی خبردی ہی تھی کہ عامر لیاقت نے بھی سوشل میڈیا سنبھالا اور اپنی نئی اور تیسری شادی 18 سالہ دانیہ شاہ کے ساتھ کرنے کی خوشخبری مداحوں کو سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کی جس میں وہ دلہن بنی بیٹھی ہیں جبکہ اینکر پرسن محبت سے ان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ شب ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،18 سالہ دانیہ شاہ کا تعلق لودھراں کے نہایت باعزت خاندان ’’ سادات ‘‘ سے ہے ، وہ خوبصورت ، دلکش، سادہ سرائیکی ہیں، میں اپنے تمام چاہنے والوں سے گزارش کرنا چاہتاہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیروں سے نکلا ہوں ، یہ ایک غلط موڑ تھا۔‘‘