ملتان:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےملتان میں عوامی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل خان صاحب چیخ چیخ کر سب کو چورکہتے تھے ،خان صاحب کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا لیکن میرے خیال میں انہوں نے سب کو چھوڑ دیا۔
ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسلام آبادپہنچیں گےاوروزیراعظم سےحساب لیں گے،حکومت کی نااہلی بےنقاب کریں گے،ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتمادمہم چلانی ہے،سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکے ہیں ،عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا۔
عمران خان آج خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے ،صرف 10 وزیر شاباشی کے لائق ہیں،جس وزیرنےسی پیک کو سبوتاژ کیاان کو بھی سرٹیفکیٹ دیا گیا،کراچی کا ایک وزیر جو پہلےنوکری پھر وزارت سےنکالاگیا اسے بھی سرٹیفکیٹ دیدیا، وزیر خارجہ کو کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملا،عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ہے ، 10چہیتوں کو سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ مارچ آنے سے پہلے ان کی ایک وکٹ گر چکی ہے ،جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا ۔