عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔

کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا۔بلاول بھٹو

کاغذی وزیراعظم کو عوام نے رد کردیا ہے۔فائل فوٹو
کاغذی وزیراعظم کو عوام نے رد کردیا ہے۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ  عمران خان کو  بھگائیں گے تو ہی تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا،  وقت آ گیا کہ ہم  تحریک  عدم اعتماد لیکر آئیں اور ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ، ہم بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لئے نکلے ہیں ۔

کراچی میں لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ،انہوں نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ،  یہ حکومت 18ہویں ترمیم کو ختم کر رہی ہے ، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی ، وفاق نے سندھ  کے ہاتھ باندھ دیے ہیں ، ہم کم وسائل کے ساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ۔