لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کھل کر سابق سینئر وزیر علیم خان کے خلاف میدان میں آگئےۢ ۔
اپوزیشن نے وفاق میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے تو دوسری جانب عثمان بزدار کھل کر علیم خان کے خلاف میدان میں آ گئے اور اعلیٰ قیادت کو صاف صاف پیغام پہنچا دیاہے کہ منصب میرے پاس رہنے دیا جائے یا پھر پرویز الہیٰ کو دیا جائے ۔
عثمان بزدار کا کہناتھا کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ کسی صورت بھی قبول نہیں ، پرویزالہیٰ کو منصب دیا جائے یا میرے پاس ہی رہنے دیا جائے ، اراکین اسمبلی بھی علیم خان کے خلاف جذبا ت رکھتے ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے فیصلے سے متعلق سینئر قیادت کو آگاہ کر دیاہے ۔عثمان بزدار نے پرویز الہیٰ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیئے جانے پر اظہار تشکر بھی کیا ۔