اب کسی شریف انسان کو عمران خان کی جگہ وزیراعظم لائیں گے۔

ناپاک وزیراعظم کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔آصف زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد:یپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ناپاک وزیراعظم کو نکالنے کا وقت آگیا ہے ،اب کسی شریف انسان کو عمران خان کی جگہ وزیراعظم لائیں گے۔

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے دشمنوں اور پیار کرنے والوں کو بھی جانتا ہوں۔ عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی غریبی اور مشکلات کو دور کریں گے، مہنگائی ختم کریں گے اور عوام کو سکون فراہم کریں گے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈی چوک پہنچ کر عوام کو خوشخبری دیں گے۔