عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لائی جائے گی نیاصدر پیپلز پارٹی یا پھر جمعیت علماءاسلام میں سے ہو گاد

اپوزیشن کا صدر مملکت کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن نے صدر مملکت کو مواخذے کی تحریک کے ذریعے گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ متحدہ اپوزیشن نے صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کر لیاہے ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی ، نئے صدر کے امیدوار کیلیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم ہو گئی ہے ، طے ہو گیاہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا پھر جمعیت علماءاسلام میں سے ہو گا، نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا ۔

یاد رہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتمادا اور اجلاس بلانے کیلیے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا نے تیزی پکڑ لی ہے۔