لاہور:سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف کو منا لیا،ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق ہوگئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے، اور اس کے بدلے حکومتی اتحادی ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی تینوں مشترکہ طور پر وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔مسلم لیگ (ق) اگلے24 گھنٹوں میں اہم اعلان کرے گی ، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو بھی تمام یقین دہانیاں کرا دیں ۔اس حوالے سے تینوں اتحادی جماعتیں کل آصف علی زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔