اسلام آباد:اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے اور ووٹنگ 28 مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جب کہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔