تحریک انصاف کا 27مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان
27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے27مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کرلیا، 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے، دنیا دیکھے گی پاکستان کے عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔