آج اور کل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔

کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ،تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے دو روز کے لیے بند رہیں گے۔فائل فوٹو

کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے2 روز کے لیے بندکرنے کا اعلان کر دیا گیا، ساتھ ہی آج اور کل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے دو روز کے لیے بند رہیں گے جب کہ جامعہ بلوچستان بھی دو روز کے لیے بند رہے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا، کوئٹہ، سبی مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، کوئٹہ اور گوادر میں فورسز کو ہرقسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔