کراچی: وفاقی حکومت کی جہانگیر ترین کو رام کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں،جہانگیر ترین نے گورنر سندھ عمران اسمعیل کو لال جھنڈی دکھا دی ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں علاج کی غرض سے موجود جہانگیر ترین کو ٹیلیفون کیا لیکن دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت نہیں ہو سکی ، گورنر سندھ کی جانب سے جہانگیر ترین سے ملاقات کیلیے وقت لینے کی بھی کوشش کی گئی لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔
جہانگیر ترین گروپ نے بھی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آج ایک مرتبہ پھر سے سر جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، ترین گروپ کا اجلاس جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر آج شام چھ بجے ہو گا ۔اجلاس میں ترین گروپ کے سیاسی رہنما حکمت عملی پر مشاورت کریں گے جبکہ اس دوران کس سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کرنا ہے ، معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔