اسلام آباد:ملکی سیاست گرما گرمی بڑھ گئی ، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پناہ لینے والے حکومتی جماعت کے ایم این ایز کو اب نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ سول انٹیلی جنس ایجنسی نے حکومت کو رپورٹ دی جس میں حکومتی ارکان کی سندھ ہاؤس سے منتقلی کا بتایا گیا، ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کر دیا گیا ہے جس سے متعلق سراغ لگایا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں ہوٹل منتقل کیا گیا ہے ، تین ایم این ایز کو سکھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔