کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی ساتھی سیاسی رہنما ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔
مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کے مطابق اس سے قبل میں نے اپنی جیب سے ٹشو نکال کر چہرہ صاف کیا تھا۔‘
A video shows me wiping my face with my sister @SaniaaAshiq’s dupatta. As seen, I reached in my pocket, got a tissue & wiped my face. 2nd time I unknowingly picked up her dupatta on the tissue to wipe my face. Of course I apologised to her when I saw it.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) March 23, 2022
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ دوسری بار میں نے بے دھیانی میں ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پکڑا اوراپنا چہرہ صاف کر لیا۔مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں ثانیہ عاشق سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ یقیناً میں اپنے اس عمل پر معافی مانگتا ہوں۔