مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

اب توتمھاری’’کانپیں ٹانگ ‘‘رہی ہیں۔ مریم نواز

لاہور:پا کستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ اب تو ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہنے کو دل نہیں کرتا، اب کہنا چاہیے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں حمزہ شہبازکے ساتھ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ بہت نازک حالات میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں اکٹھے ہوئے ہیں ، حمزہ شہباز سے بات ہوئی تو فیصلہ کیا کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کرملاقات کرنے کی بجائے ن لیگ کے شیروں کے ذریعے پاکستانوں کو پیغام دیا جانا چاہئے ، میاں صاحب کی کامیابی کا سہرا اللہ کے کرم کے بعد کارکنوں کے سرجاتا ہے جنہوں نے 23 سال سے زیادہ عرصہ تک ظلم و صبرکا مقابلہ کیا اور ڈٹ کر میاں صاحب کے ساتھ کھڑے رہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو تیار ہو جاؤ،اپنی سیٹ بلٹیں باندھ لو ، کسی بھی وقت جہاز پرانے پاکستان میں لینڈ کر سکتا ہے ، ہم نے اسی سیکرٹریٹ سے بہت بڑی تحریکیں شروع کیں جن کی قیادت نواز شریف اور شہباز شریف نے کی ، عدلیہ بحالی کی تحریک میں اسی سیکرٹریٹ سے چند سو لوگ چلے تھے لیکن اچھرہ پہنچنے سے قبل لاکھوں لوگ حصہ بن چکے تھے ، وہی مسلم لیگ کا قافلہ مریم اور حمزہ کی قیادت میں کل اسی جی ٹی رو ڈسے گزرے گا جہاں سے نواز شریف وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد واپس لاہور آئے تھے ۔ کل جی ٹی روڈ سے ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔
مریم نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس سیاسی پتے ہیں ، بڑے پتے ہیں ، میں کہتی ہوں کہ ان کے سارے پتے خزاں کی طرح بکھر چکے ہیں، اب ان کا پتہ کٹ چکا ہے ، ان کا ایک ہی ترپ کا پتہ ہے کہ وہ سیاست سے دست بردار ہو جائیں،اب صرف ان کے استعفے سے بات نہیں بننی ،انہیں گھر جانا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ عوام میرے 27 مارچ کے جلسے کیلیے باہر نکلیں ، عوام باہر نکلیں گے لیکن تمہیں نکالنے کیلیے نکلیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک ایک دن آگے بڑھا کر اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے ، یہ ایک ممبر کو پکڑتا ہے تو دوسرا بھاگ جاتا ہے ، دوسرے کو پکڑتا ہے تو پہلا بھاگ جیتا ہے ، یہ عوام کو نہیں کسی اور کو آوازیں دے رہا ہے کہ مجھے بچا لو۔ میں پھر کہتی ہوں کہ تمہارے اپنے لوگ تمہیں چھوڑ گئے ہیں ، تم کان کھول کر سن لو کوئی تمہیں بچانے نہیں آئے گا۔