بنی گالہ کی تلاشی پر بھی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے-حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا-فائل فوٹو
بنی گالہ کی تلاشی پر بھی سنجیدگی سے غور ہورہا ہے-حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا-فائل فوٹو

تین چوہے میرا شکار کرنے آرہےہیں۔عمران خان

مانسہرہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہےہیں، ان چوہوں کو شکست دیں گے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اللّٰہ نے کسی کو اجازت نہیں دی اچھے اور برے کی جنگ میں نیوٹرل ہو، یا پیچھے ہٹ جائے کہ ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ساری جنگ یہ ہے کہ کیسز ختم کرکے این آر او دے دوں،جس دن ان کے کیسز معاف کیے ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا۔
"عمران خان نے کہا کہ میں ہر جلسے میں سوچ کر جاتا ہوں کہ فضل الرحمن کو ڈیزل نہیں کہوں گا لیکن کیا کروں، جہاں بھی جاتا ہوں، پنڈال سے وہی نعرے لگ جاتے ہیں”۔
انہوں نے کہ کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے، میں جہاں بھی جاتا ہوں ، اللہ رسول کا نام لیتا ہوں، نہ کبھی ووٹ کے لیے اور نہ کھی لوگوں کو کھینچنے کے لیے نام لیا، میں وہ پاکستانی ہوں جو دنیا کا سپراسٹار رہ چکا، دنیا گھوم چکا ہوں۔یہ بتائیں کہ فضل الرحمن 30 سال سے دین کے نام پر سیاست کررہاہے، اس نے اسلاموفوبیا کیخلاف کام کیوں نہیں کیا؟ یہ میرا ایمان ہے لیکن سیاست نہیں، پاکستان صرف ایک طرح ہی اٹھے گا جو اللہ نے ہمیں حکم دیا کہ نبی کی سنت اور شریعت پر چلیں تو اسی سے ہی ملک اٹھے گا، ملک اوپر اٹھانا ہے تو نبی کے اصولوں پر چلنا ہوگا ، دیکھیں گے کہ دنیا میں کیسے سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جتنا پیسہ آپ زندگی میں بنائیں گے ، وہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن کوشش انسان کے ہاتھ میں ہے۔ عزت اور ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، کوئی انسان انسان کو ذلیل نہیں کرسکتا۔ سب سے زیادہ انسان کو موت خوف سے ہوتا ہے لیکن اللہ نے آزاد کردیا، یہ فیصلہ اس نے اپنے ہاتھ میں رکھا
ہے۔
عمران خان کاکہناتھاکہ میں سرخرو ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ اور پی ٹی آئی حکومت سے وہ کام لیا ، اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کی کہ جو اسلام کے خلاف اور نبی آخرالزمان کی شان میں گستاخی کرتے تھے،اس کی حوصلہ شکنی کے لیے ہرسال 15 مارچ کا دن پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کیخلاف منایاجائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی تکلیف ہوتی تھی ہم نے باہر کے ملکوں کی غلامی شروع کردی، جن ملکوں میں لیڈروں کا چوری کا پیسہ پڑا تھا، ان کے غلام بن گئے، امریکا نے ڈرون حملے کیے تو یہ تین چوہے سربراہ تھے، ان کو شرم نہیں آتی تھی، کم از کم منہ سے تو بولتے۔

عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم نے عزم کیا میرا ملک کسی کی غلامی نہیں کرے گا، بھارت سے اس وقت دوستی کریں گے جب کشمیریوں سے انصاف کرے، بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، پہلے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرے، اس ملک کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے، کسی کی غلامی نہیں کریں گے، آپ کو دنیا میں ہرے پاسپورٹ کی عزت کرواکر دکھاؤں گا۔