چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔فائل فوٹو
چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔فائل فوٹو

جے یو آئی(ف) کو 24 گھنٹے میں دوسرا شوکاز نوٹس

اسلام آباد:این او سی شرائط کے خلاف ورزی پر جے یو آئی(ف) کو چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیا گیا، شوکاز نوٹس مولانا عبدالمجید اور مفتی عبداللہ کے نام جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے، این او سی کی شرائط میں سری نگر ہائی وے بند نہ کرنا شامل تھا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ این او سی کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں، چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کی جانب سے سڑک بلاک کرنے اور سری نگر ہائی وے پر اسٹیج بنانے کی منصوبہ بندی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔