اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے کے دعویدار اب خود اعتراف کر رہ ہیں کہ ساری سیاست ہی نواز شریف چلا رہے ہیں ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پتہ نہیں یہ کونسی عالمی سازش ہے جس کا علم چپڑاسی تک کو نہیں ہے ، یہ سازش باس اور دھندہ قریشی نے مل کر گھڑی ہے ، دو گھنٹے تک یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرا دیا ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ پہنچا ہے تو باس اور چپڑاسی کا رنگ اڑ گیا ہے ، اس کی باقی کی زندگی اب نالہ لئی پر گزرنی ہے ، مزید نوکری ملنے کی امید نہیں رکھنی چاہiے ، یہ اپنی گیدڑ بھبھکیاں اپنے پاس رکھیں، یہ اری رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ اسلام آباد آرہا ہے ، جہلم داخل ہونے پر مارچ کا استقبال کریں گے اور مارچ میں شامل ہوں گے ، دینہ اور سوہاوہ پہنچنے پر عوام اور کارکن مہنگائی مارچ کا خیر مقدم کرینگے ، گوجر خان سے ہوتا ہوا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد پہنچے گا جہاں پارٹی رہنما اور کارکن قائدین اور مارچ کا استقبال کرینگے ۔