چوہدری شجاعت نے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور:مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف سے طے پانے والے معاملات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے میری مشاورت ، مرضی اور رضا مندی سے ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ اب تک جوفیصلےہوئےوہ میری رضامندی کیساتھ ہوئے،تمام سیاسی فیصلوں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے،جوافواہیں چل رہی ہیں اورچلوائی جارہی ہیں،وہ غلط ہیں، حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کرنانامناسب بات ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندانی اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماراخاندان اورجماعت ایک پیج پرہیں۔

صدر مسلم لیگ (ق) نے مزید کہا کہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتا ، سیاسی فائدے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی ، کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے ، پیسے کے لین دین کے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ، موجودہ اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد سابق اسمبلیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ، نوجوانوں پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط ہے ، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات کو پسند نہیں کرتے ۔