اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اکبر ایس بابرکو الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت میں اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابرکو الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔