اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان قوم سے خصوصی خطاب میں موجودہ صورتحال پر اپنا موقف سامنے رکھیں گے اور ان کی جانب سے اہم اعلان بھی متوقع ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب شام7 سے8جے کے درمیان ہوگا۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی وی کی ٹیم وزیر اعظم کا خطاب ریکارڈ کرنےکےلیے پہنچ گئی ہے۔