اقتدار کی ہوس میں اعلیٰ عدلیہ کے ضبط کو بار بار آزمایا گیا۔فائل فوٹو
اقتدار کی ہوس میں اعلیٰ عدلیہ کے ضبط کو بار بار آزمایا گیا۔فائل فوٹو

فوج بہت صبرکیے بیٹھی ہے۔صدرسپریم کورٹ بار

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا کہ فوج بہت صبرکیے بیٹھی ہے ، میری چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ معاملات میں فوری مداخلت کریں وگرنہ بہت دیر ہو جائے گی ۔

نجی ٹی وی” "سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس نے موجودہ حالات میں مداخلت نہ کی تو پھر کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکیں گے ،اگر جمہوری طاقتیں اور آئین کے ذمہ دار سامنے نہیں آئیں گے تو پھر یہ تیسری طاقت کو راستہ فراہم کرنے کی کوشش ہوگی ، میں اپیل کرتا ہوں کہ فوری معاملات کو دیکھا جائے ۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ وزیر اعظم کے رکنے کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ بار کی پٹیشن تو پہلے ہی عدالت میں پڑی ہوئی ہے ، اس پر اسی وقت عمل ہونا چاہیے ۔