جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو
جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکرنے غیر آئینی رولنگ دی،ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی

اسلام ٓٓباد:تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  کی رولنگ پرڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرنے غیرآئینی رولنگ دی ، آج آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، مزید حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا، غیرجمہوری اورغیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرا ساتھ تو کچھ نہیں جو ہوا ہے اس ملک کے ساتھ ہوا  ہے  اورکسی آمرکے دور میں تو ایسے اقدام کی توقع کی جا سکتی ہے مگر جمہوری دور میں نہیں ۔آج ڈپٹی سپیکر کا اقدام قانون کی خلاف ورزی ہے ،آج جو ہوا ان کی خواہشات کے مطابق ہوا مگر آئین کے مطابق نہیں ہوا ،  سپریم کورٹ کواس معاملے پرازخود نوٹس لینا چاہیے ۔