آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو
آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو

ملک میں آئینی بحران۔چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر از خود نوٹس لے لیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کر دی گئی ہے کہ چیف جسٹس نے موجودہ سورتحال کا نوٹس لے لیاہے۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں اورعدالتی عملے کو بھی بلا لیا گیاہے جبکہ اس پہلے یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ چیف جسٹس نے مشاورت کیلیے دیگر ججزکو اپنے گھرپربھی بلایا تھا

 پیپلز پارٹی کے وکلاءبھی پٹیشن دائر کرنے کیلیے عدالت عظمیٰ میں داخل ہو گئے ہیں۔ وکیل شہباز کھوسہ اسپیکرکی رولنگ کے خلاف درخواست دائر کریں گے ۔ شہباز کھوسہ کا کہناتھا کہ پٹیشن بلاول بھٹو اور نیئر بخاری کی جانب سے دائر کر رہاہوں ، سپریم کورٹ نے فیصلہ کرناہے کہ آج سماعت ہو گی یا نہیں، آج عوام کے حق پر کھلواڑ ہواہے ، فیصلہ سپریم کورٹ کا حتمی ہو گا۔