لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ,عثمان بزداراور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد بلا لیا گیا، پنجاب اسمبلی توڑے جانے اورعثمان بزدار کو اہم ذمے داری سونپے جانے امکان ہے۔
ادھرپنجاب میں گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جب کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف نے ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مزاحمت کا عندیہ دیدیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدارکے ساتھ میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی ہے، وزیراعظم سے ان سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلیے مختلف آپشنززیرغورآنا متوقع ہیں،عثمان بزداراورمیاں محمود الرشید وزیراعظم کو پنجاب میں نمبر گیم پربریف کریں گے۔