نگراں وزیراعظم کی تقرری،صدر مملکت کا وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کو خط

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر نگراں وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے۔

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر تین روز میں نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام بھجوائیں گے۔

خط کے متن کے مطابق اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی اور نگراں وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

آرٹیکل 224 اے 1 کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اورلیڈرآف اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے نگراں وزیراعظم نامزد کریں گے۔