اسلام آباد:تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام پرنگراں وزیر اعظم کیلیے تجویز کر دیا جبکہ فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے پی ٹی آئی کور کمیٹی کی منظوری کے بعد گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔
فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ "صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگراں وزیر اعظم کیلیے تجویز کیا ہے”تاہم تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کرے گی۔