کویت سٹی:کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل ہی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ولی عہد شیخ میشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔
عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ بدھ کو ہونا تھی۔ موجودہ حکومت کا تقرر دسمبر2019 میں کیا گیا تھا، 2021 سے منتخب پارلیمنٹ کے ساتھ تعطل جاری تھا۔
شیخ صباح، حکمران الصباح خاندان کے رکن اوردسمبر 2019 سے وزیر اعظم ہیں،انہیں کابینہ کے سربراہ کے طور پر اپوزیشن کی مخالفت کا سامنا تھا، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پران سے سوال کرنے پرتلے ہوئے تھے۔