لاہور:پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کو ہو گا یا 16 اپریل کو، مسئلہ الجھ گیا ، ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اجلاس 16 اپریل کو ہوگا جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ اجلاس آج ہی ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ، دوست محمد مزاری کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈوووکیٹ جنرل پنجاب نے آج اجلاس کی یقین دہانی کرائی جس کے باعث وکلا سے مشاورت کی گئی اورآج اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے مطابق آج ہی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا ، اجلاس میں آرٹیکل 130کےتحت پنجاب کےنئےوزیراعلیٰ کاانتخاب کیاجائےگا۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج طلب کیے گئے اجلاس کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں،لہذا اجلاس 16 اپریل کو ہی ہوگا ، جب تک آفیشل لیٹر جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلا آرڈر برقرار رہے گا۔