دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو
دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو

اسپیکرنے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا 

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی کا اجلاس 9اپریل کی صبح ساڑھے10بجے طلب کیا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد چوتھے نمبر پر ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق رواں شیڈول کے مطابق کل (ہفتے کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ اسپیکراجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قراردیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گااورجب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوجاتی تب تک اجلاس بھی ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔