اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں،فائل فوٹو
اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں،فائل فوٹو

حماد اظہر وزیراعظم ہائوس میں بے ہوش ہوگئے

اسلام آباد:وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر وزیراعظم ہائوس میں بے ہوش ہوگئے تاہم اب وہ ہوش میں ہیں اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

اطلاعات کے مطابق حماد اظہرکابینہ کے اجلاس سمیت دیگر حکومتی مصروفیات کے باعث وزیراعظم ہائوس میں موجود تھے جب ان کی طبیعت ناسازہوئی اور وہیں پرہی ڈاکٹر وں کو بلا لیا گیا جنہوں نے طبی امداد دی ۔

ذرائع کے مطابق روزے کے دوران پانی کی کمی کی وجہ سے حماد اظہرکی طبیعت خراب ہوئی ہے ۔