غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹرقیمت میں 35روپے تک اضافے کی سمری ارسال

اسلام آباد:پیٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹرقیمت میں 35 روپے تک اضافے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے حکومت کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  وزیراعظم نے رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر رکھاہے اور پٹرولیم ڈویژن نے صورتحال سے آگاہ کرتے قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری کابینہ کو بھیجی تاہم سیکریٹری کو کابینہ اجلاس میں سمری پیش کرنے سےروکدیا گیا۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی صورت میں 200 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، یکم سے 31 مارچ تک 11 ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی دی گئی۔اپریل کے لیےآئل  کمپنیوں کو سبسسڈی کی مد میں 55 ارب روپے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی گئی ، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھ گئی ہے اورلیکن عدم ادائیگیوں کی صورت میں سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔