یوکرین۔ریلوے اسٹیشن پرراکٹ حملہ۔30افراد ہلاک
روسی فوج نے 2راکٹ داغے،100سے زائد زخمی ہوگئے۔
April 8, 2022 · بام دنیا
حملے کے وقت ہزاروں افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کے لیے اسٹیشن پرموجود تھے۔فائل فوٹو
کیف:یوکرین کے شہرکرامارسک میں ریلوے اسٹیشن پرروس کے راکٹ حملے میں 30افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہرکرامارسک کے ٹرین اسٹیشن پرروسی راکٹ حملے میں 30افراد ہلاک،100سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی ریلوے حکام کے مطابق روسی فوج کے 2راکٹ حملوں کے وقت ہزاروں افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کے لیے اسٹیشن پرموجود تھے۔روسی راکٹ حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔