اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے،وہ اچکن نہیں پہن سکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے واضح کیا کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے ، آپ دیکھتے جائیں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان سے کہا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا اور کسی صورت بھی حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
قبل ازیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں ارکان لمبی لمبی تقاریر کریں گے تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 98 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔