اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سےباہرنکال دیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہیں۔
سیکیورٹی نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا۔ فیصل جاوید ہال کے اندرآگئے تھے جس پر ہال میں موجود سیکیورٹی عملہ نے انہیں باہر نکالا۔
قبل ازیں سینیٹر فیصل جاوید بھی ایوان زیریں کی کارروائی دیکھنے کےلیے پارلیمنٹ پہنچے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں، وہ بھگوڑوں کی طرح باہر نہیں بھاگیں گے، عدالتی فیصلے کی قدر کرتے ہیں، جس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تین ایجنٹس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرکے انہوں نے آئین سے غداری کی ہے۔