راولپنڈی:پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل افتخاربابرکا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرزکا جائزہ لینا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ حالیہ تجربے سے شاہین بیلسٹک میزائل کے ڈیزائن اورتکنیکی پہلوؤں کی ایک بار پھر توثیق کی گئی ہے۔
Pakistan today conducted successful flight test of Shaheen-III surface to surface ballistic missile. The test flight was aimed at revalidating various design and technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/WHmjPGZobZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 9, 2022