اسلام آباد:تحریک انصاف نے7اپریل کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اورڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔
حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائرکردی گئی ہے، درخواست ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 69 آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 8 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور وزیراعظم کی قومی اسمبلی توڑنے کی سفارش جبکہ صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے تین اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا تھا۔