ریاض:سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔
رواں سال 65برس سے کم عمرافراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لیے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔