دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو
دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:پی ٹی آئی منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کیلیے متحرک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کیلیے اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرادیا۔

ریفرنس پی ٹی آئی  کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر کو بھجوایا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر نے 20  منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کے حوالے  کیا۔

ریفرنس میں  کہا گیا ہے منحرف اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کی، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے  لیکن انہوں نے اس کا کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دیا، منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔ ریفرنس میں آرٹیکل 63 اے کے تحت  کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔