پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)
پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)

عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ پڑ گیا

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھرپرچھاپہ مارا گیا جس دوران چھاپہ مار ٹیم لیب ٹاپ ، موبائیل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی ۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ  ڈاکٹرارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور نامعلوم افراد الیکٹرانکس اشیا بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جب عمران خان وزیراعظم تھے تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔

اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طورپر کام کر چکے ہیں جبکہ مخالفین کیخلاف چلنے والے ٹرینڈز میں بھی ڈاکٹر ارسلان خالد کا نام لیاجاتا رہا۔

ان کی گرفتاری کی سابق وزیر اسد عمر نے بھی مذمت کی اور بتایا کہ ” ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے، ان جیسے نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں”۔