گرنے والی حکومت کو اس کا غرور و تکبر لے ڈوبا۔فائل فوٹو
گرنے والی حکومت کو اس کا غرور و تکبر لے ڈوبا۔فائل فوٹو

’’باپ”نے باپ ہونے کا حق ادا کیا۔ خالد مگسی

اسلام ٓٓباد:بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ) کے  رہنما خالد مگسی نے کہا کہ  اپوزیشن کے پاس 170 ووٹ تھے جس میں ہم نے  4 ووٹ ملا کر  تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرایا ،” باپ” نے باپ ہونے کا حق ادا کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خالد مگسی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے سب کو اکٹھا کیا ،  آج کی کامیابی کا سہرا کارکنوں کو جاتا ہے ، گرنے والی حکومت کو اس کا غرور و تکبر لے ڈوبا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محسن داوڑ نے کہا کہ  بیساکھیوں کی مدد سے یہاں تک آنے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے ، ہم نے ہائبرڈ رجیم سے چھٹکارا حاصل کیا ، یہ ہم پر 2018 پر مسلط کی گئی تھی ۔