اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں جس کیلیے عمران خان کا شکر گزار ہوں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں جس کیلیے عمران خان کا شکر گزار ہوں۔فائل فوٹو

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان مستعفی ہو گئے

اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے اپنے استعفے میں کہا کہ فروری 2020 سے اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں جس کیلیے عمران خان کا شکر گزار ہوں ، میں نے اس عرصے میں لگن سے کام کیا مگر اب اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ یہ ان کا بطور اٹارنی جنرل آخری کیس ہوگا۔