عمران اسماعیل کراچی پہنچ کر استعفیٰ دے دیں گے ۔فائل فوٹو
عمران اسماعیل کراچی پہنچ کر استعفیٰ دے دیں گے ۔فائل فوٹو

گورنر سندھ کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

کراچی:ورنرخیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد گورنر پنجاب کے بھی استعفے کا امکان ظاہرکیا جارہاتھا اوراب اطلاعات ہیں کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اس وقت عمران خان کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد موجود ہیں اور وہ کراچی پہنچ کراستعفیٰ دے دیں گے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے،عمرچیمہ بھی نئے وزیراعظم کے حلف اُٹھاتے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزگورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے کیونکہ انہیں وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔