(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عمران خان اور کابینہ کی سبکدوشی کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان ان کے وزرا، مشیراورمعاونین کی سبکدوشی کے 4 نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے سابق کابینہ کے 25 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت کی فراغت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جب کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان نیازی کے خلاف قومی اسمبلی سے عدم اعتماد کی قرارداد منظور ہوچکی ہے، عمران خان نیازی آرٹیکل 94 چار کے تحت وزیراعظم نہیں رہے۔ سابق وزیراعظم کے 19 معاونین خصوصی اور 4 مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ چاروں نوٹیفکیشن کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری کیے گئے ہیں۔