وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

پشاور:وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل سے بچانا تھا اور صوبائی حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے، تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے لیے آج اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔