وزارت خارجہ کا قلمدان بھی پیپلز پارٹی کو ملنے کا قوی امکان ہے۔فائل فوٹو
وزارت خارجہ کا قلمدان بھی پیپلز پارٹی کو ملنے کا قوی امکان ہے۔فائل فوٹو

نئی حکومت میں کس کو کونسی اجازت وزارت ملے گی،مشاورت جاری

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں میں نئی حکومت سازی کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے،کس جماعت کو کون سی وزارت ملے گی اورکتنی ملیں گی مشاورت جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں نئی حکومت سازی کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے، کس کو نئی حکومت میں کیا ملے گا معاملات خوش اسلوبی سے طے پانا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، اور دوسرے مرحلے میں دیگر وزارتیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان کو دی جائیں گی، پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ کا عہدہ، وزارت خارجہ اور دیگر اہم وزارتیں ملیں گی،راجہ پرویزاشرف کواسپیکر کا امیدوارنامزد کردیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا قلمدان بھی پیپلز پارٹی کو ملنے کا قوی امکان ہے، ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کے ساتھ دو سے 3 وازارتیں ملنے کا امکان ہے، بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کو 2 وزارتیں ، مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کو اہم وزرت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یوآئی کو 2 سے 3، وزارتیں، اختر مینگل کو2 جبکہ شاہ زین بگتی، اے این پی اور اسلم بھوتانی کو بھی ایک ایک وزارت سے نوازے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ، اطلاعات، ریلوے، اوور سیز، خزانہ، دفاع سمیت دیگر وزارتیں ن لیگ کے پاس ہوں گی۔