دبئی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل( آئی سی سی ) کی جانب سے” پلیئر آف دی منتھ "قرار پائے ۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئرآف دی منتھ (مارچ) کیلیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا ، بابراعظم کے ساتھ ویسٹ انڈیزکے کریگ بریتھ ویٹ اورآسٹریلیاکے پیٹ کمنزکو بھی پلیئرآف دی منتھ (مارچ) کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔
پلیئر آف دی منتھ کی سلیکشن ووٹنگ کے بنیاد پرکی گئی جس میں بابر اعظم یہ اعزاز لے اڑے ۔خیال رہے کہ بابر اعظم نے آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس پیش کی تھی ۔