پی ٹی آئی جیت گئی
فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی مستعفی ہونے کی اطلاع

کاراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی استعفی دینے کا اعلان کر دیا انہوں نے اس سے قبل کہاتھا کہ وہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی استعفی دے دیں گے۔

 دوسری جانب ترجمان گورنر ہائوس کا کہنا ہے کہ شاہ فرمان نے اپنااستعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی  کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

یک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائے گا میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔گورنر سندھ  کا کہنا تھاکہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی، ایک دو دن میں گورنرہاؤس سےشفٹ ہوجاؤں گا۔