اسلام آباد:تحریک انصاف کی وفاق میں اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
جی ڈی اے کی رہنماسائرہ بانو نے بتایا کہ ہم 3 اراکین اسمبلی استعفیٰ نہیں دیں گے ، پارٹی فیصلہ ہے کہ آئین کی پاسداری کے لیے ایوان میں بیٹھیں گے ۔ مستعفی نہ ہونے والوں میں فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر اور سائرہ بانو شامل ہیں۔